Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ اقدام قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں...
شائع 09 نومبر 2021 03:13pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی ممیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 52پیسے مزید اضافے کو حکومت کا ایک اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹی حکومت کا ریلیف کا وعدہ جھوٹ تھا، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ اس کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس حکومت نے قوم سے جھوٹ بولا تھا کہ ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، یہ ہے اس حکومت کی حقیقت ،کہہ چکا ہوں کہ یہ حکومت چلے گی تو نہ معیشت چلے گی، نہ عوام کی جان بچے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ منافع خوروں نے 270 رب روپے ہڑپ کرلئےلیکن حکومت سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے بے روزگاری مزید بڑھے گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پشاور میں چینی کی قیمت 175 روپے کلو ہوگئی، کہاں ہیں حکومت؟ کہاں ہے اس کا ریلیف؟ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے تمام ریکارڈ پہلے ہی ٹوٹ چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ہی بحران کی وجہ ہے، اس طرح معیشت چل سکتی ہے، نہ کاروبار اور نہ عوام زندہ رہ سکتے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام جب تک گھروں سے نہیں نکلے گی، مہنگائی کے چکی میں پستی رہے گی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

electricity price

PTI govt