Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج انٹرٹینمنٹ کا نیا ڈرامہ سیریل "کوئل" بہت جلد ناظرین کو لُبھانے کیلئے تیار

آج انٹرٹینمنٹ اپنا نیا ڈرامہ سیریل "کوئل" بہت جلد ناظرین کی خدمت...
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2021 02:58pm

آج انٹرٹینمنٹ اپنا نیا ڈرامہ سیریل "کوئل" بہت جلد ناظرین کی خدمت میں پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔

اداکار و مصنف یاسر حسین "کوئل" سے اپنی ہدایت کاری کا ڈیبیو بھی کررہے ہیں۔ جبکہ منشا پاشا اور فہد شیخ "کوئل" اور "موسیٰ" کے مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

کاسٹ میں محمد نور الحسن، ہما میر، ماہم عامر، فریحہ جبین، سجیل میر، عمیرہ عالم، کائنات کاظمی، نذر حسین، یاسر تاج اور دیگر شامل ہیں۔

کوئل کی کہانی ایک گود لیے ہوئے بچے کی زندگی کے مختلف رنگوں سے پردہ اٹھائے گی اور یہ کہ کس طرح حالات ایک معصوم بچے کو احساس کمتری والی بدنیتی پر مبنی شخصیت میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ ڈرامے کی کہانی کے پل پل بدلتے پہلو اور جذبات سے لبریز مکالمات آپ کو ایک نئے احساس سے متعارف کروائیں گے۔

ڈرامے کا او ایس ٹی جلد ہی منظر عام پر آنے والا ہے جو خوبصورت آواز، دل کو چھو لینے والی موسیقی اور شاندار بول کا بہترین امتزاج ہے۔ ڈرامے کا آن ایئر شیڈول بھی جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے۔

ڈرامہ سیریل "کوئل" جلد ہی خصوصی طور پر آج انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

Aaj entertainment

yasir hussain