ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ میں ویوورشپ کا نیا ریکارڈ قائم
دبئی میں 24 نومبر کو ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے "پاک بھارت ٹاکرے" نے ویوور شپ کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس میچ کو 167 ملین ناظرین نے دیکھا، جس نے اسے اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی 20 میچ بنا دیا ہے۔
ویوورشپ کے اس ریکارڈ نے 2016 کے آئی سی سی ورلڈ T20 کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے ریکارڈ کو خدا حافظ کہہ دیا۔
ناظرین کا مذکورہ میچ دیکھنے کا مجموعی وقت 47 بلین منٹ تھا۔
براڈکاسٹر اسٹار انڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ T20 ورلڈ کپ نے گزشتہ ہفتے تک 238 ملین کی مجموعی رسائی درج کی جس میں کوالیفائر اور سپر 12 مرحلے کے پہلے 12 گیمز شامل ہیں۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2016 کا T20 ورلڈ کپ سیمی فائنل 136 ملین ناظرین کی رسائی کے ساتھ گزشتہ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا T20 کھیل تھا۔
Comments are closed on this story.