Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی ایل پی کا دھرنا ختم، وزیرآباد میں معمولات زندگی بحال

وزیرآباد:تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کی جانب سے گزشتہ ...
شائع 09 نومبر 2021 12:18pm

وزیرآباد:تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کی جانب سے گزشتہ روزدھرنا ختم کرنے کے بعد وزیرآباد میں معمولات زندگی بحال ہوگئے،جی ٹی روڈ پرٹریفک بغیرکسی رکاوٹ کے جاری ہے،12روز سے بندانٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی۔

تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم ہونے کے بعد وزیر آباد میں رونقیں لوٹ آئیں، شہر اور گردو نواح میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوگیاجبکہ چناب پل کو بھی کھول دیا گیا۔

میونسپل کمیٹی نے دھرنے کے مقام کوصاف کرکے پارک کوعوام کیلئے کھول دیا، تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں کئی روز سے لگے تالے بھی کھل گےا ۔

اسکول اور کالجز میں حاضری بھی بڑھ گیک جبکہ وزیرآباد اورگردونواح میں انٹرنیٹ سروسز بھی بحال کر دی گئی۔

لاہورسے روانہ ہونے والا تحریک لبیک کا مارچ براستہ جی ٹی روڈ 29 اکتوبر کو وزیرآباد پہنچا تھا،حکومت سےمعاہدےکےبعد مارچ کے شرکا ء11 روز سے وزیرآباد بائی پاس کے قریب ایک پارک میں مقیم تھے۔

حکومتی معاہدے پر 50فیصد عملدرآمد ہوجانے پر دھرنا ختم کردیا گیا اور شرکا ءواپس اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوگئے، لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین پہنچنے پر ٹی ایل پی کے کارکنان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

traffic

protest

Internet Service

Wazirabad

TLP