Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان حقیقی زندگی میں بھی ہیرو نکلے

پاکستانی شوبز انڈسٹری نے جہاں "خدا اور محبت" میں بہترین اداکاری...
شائع 09 نومبر 2021 11:17am
اسکرین گریب/خدا اور محبت
اسکرین گریب/خدا اور محبت

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے جہاں "خدا اور محبت" میں بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے وہیں ان کے مخلصانہ اقدام نے ناقدین کو بھی تعریف پر مجبور کردیا ہے۔

ڈیوا میگزین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فیروز کی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز ہوائی جہاز میں ایک بچے کو گود میں لیے کھڑے ہیں، ویڈیو بنانے والا شخص فیروز کو مخاطب کر کے پوچھتا ہے کہ یہ بچہ کس کا ہے؟

فیروز جواب دیتے ہیں کہ یہ ایک مسافر کا بچہ ہے، میں ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

ویڈیو میں خاتون کو بچی گود میں لیے اپنی نشست تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اداکار نے اُن کا بچہ اپنی گود میں اٹھا رکھا ہے۔

ڈیوا میگزین نے لکھا کہ یہ ہے ہمارا اصل ہیرو۔ انسٹاگرام پر ویڈیو کو ایک دن میں 4 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ہمارے عام شہریوں کے لیے بھی اس میں سبق ہے کہ جب کبھی ایسا موقع ہو کہ آپ کسی کی مدد کرسکیں تو ضرور کریں۔

فیروز خان اتنے بڑے اسٹار بننے کے باوجود بہت عجز و انکسار والے شخص ہیں، عام شہریوں کو بھی چاہیے کہ دوسروں کے بچوں کے رونے دھونے کی آواز سے گھبرانے اور چڑنے کے بجائے ان کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔

Instagram

Viral Video

Feroze Khan