Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

اسلام آباد: میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے ملنے والی بچی کے قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں غیرفعال میٹرواسٹیشن کے واش روم...
شائع 09 نومبر 2021 10:34am

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں غیرفعال میٹرواسٹیشن کے واش روم سے ملنے والی بچی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کی گئی۔

اسلام آباد میں 11سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرلیا گیا،اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئیں ۔

ایف آئی آرکے متن میں بتایا گیا کہ نامعلوم شخص یا افراد نے بچی کو گلہ دبا کر قتل کیا، پولیس نے میٹرو اسٹیشن کے 2گارڈز کو حراست میں لے کر تحقیقات کا دائر بڑھا دیا۔

گارڈز کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب کتوں کے بھونکنے پرمتعلقہ جگہ پہنچے تو لاش دیکھی، واش رومز کو تالے لگے ہوتے تھے تاہم جہاں سے لاش ملی وہاں تالہ نہیں لگاتے تھے۔

گزشتہ روز سیکٹرجی 11 میں غیرفعال میٹروسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، بچی کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کے جسم پرزخم اورخراشیں بھی پائی گئیں ،موت دم گھٹنے سے ہوئی ، پمزاسپتال کے میڈیکل بورڈ نے لاش کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم بچی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

اسلام آباد

FIR