Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی کا 12سے 18سال کے طلبہ کی ویکسی نیشن پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے 12سے...
شائع 08 نومبر 2021 03:13pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے 12سے 18سال کےطلبہ کی ویکسی نیشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور کورونا کیسز کی شرح میں کمی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

حکام نے ویکسین کے نظام اور ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

این سی او سی نے 12سے 18سال کےطلبہ کی ویکسی نیشن پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسکولز انتظامیہ اور والدین سے رابطہ تیز کرنے پرزور دیا ۔

حکام نے اہل افراد کی دوسری ڈوز کیلئے انتظامی معاملات تیزکرنے پر بھی زوردیا ۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کورونا کیسز کی شرح میں کمی پراسٹیک ہولڈز کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے تحفظ اور فلاح کیلئے لازم ویکسی نیشن کی ہدایت کی۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

students

corona vaccination