Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے'

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی...
شائع 07 نومبر 2021 09:09pm

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو میں انہوں نے کہا حکومت قومی معیشت کو مضبوط بنانے کےلئےبھرپور کوششیں کر رہی ہے۔حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی لانے کےلئے بعض ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جو موجودہ حکومت کےلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد خوردنی اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر خزانہ نے کہا ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں اور درآمد کی گئی چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے اس کا براہ راست تعلق ہے۔

ریڈیو پاکستان

Shaukat Tarin

Circular debt