Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کا ڈسکہ الیکشن رپورٹ پر عدلیہ سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن نے ڈسکہ الیکشن رپورٹ پر عدلیہ سے سوموٹونوٹس لینے کا...
شائع 07 نومبر 2021 08:53pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن نے ڈسکہ الیکشن رپورٹ پر عدلیہ سے سوموٹونوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن بارے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات سامنے رکھ دیے عدلیہ ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

شاہدخاقان عباسی نے کہااس معاملہ کی بات وزیراعلی پنجاب اوروزیراعظم تک جاتی ہے۔یہ عدلیہ ایک ملک کے وزیراعظم کو تنخواہ نہ لینے پرتو سزا دے سکتی ہے۔آئین توڑنے پر کیا کاروائی کرے گی،اس معاملہ پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاآج مہنگائی اس لئے ہے کیونکہ 2018 کے انتخابات چوری ہوئے۔ سازش کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں ای وی ایم انٹرنیٹ ووٹنگ اس لئے ہے کیونکہ عمران کو پتا ہے اسے انتخابات میں تاریخی مار پڑے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔

Shahid Khaqan Abbasi

daska election