Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

'پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے...
شائع 07 نومبر 2021 08:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں۔پی ڈی ایم احتجاج اور مارچ کا شوق پورا کرے۔حکومت گرانے کی خواہش،خواہش ہی رہے گی۔

ملتان کے حلقہ این اے 156 میں مختلف منصوبوں کی تکمیل کے افتتاح کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محممود قریشی نے کہا پی ڈی ایم کی جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں۔تحریک انصاف واحدسیاسی جماعت ہے جو فیڈریشن کی حامی اور قومی سیاسی جماعت ہے۔لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں,پی ڈی ایم احتجاج اور مارچ کا شوق پورا کرے، ماضی کی تحریکوں کی طرح اس دفعہ بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا حکومت گرانے کی خواہش‘خواہش ہی رہے گی۔حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظار کرے۔

انہوں نے کہا 2023ء کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف اقتدار میں آئیگی۔کامیاب جوان پروگرام کے تحت 23 ارب مالیت کے قرضے نوجوانوں میں تقسیم کئے گئے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا ابھی الیکشن کا وقت نہیں۔نہ الیکشن کی تیاریاں شروع ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا مہنگائی بھی ہمارے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے لیکن مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے۔کورونا کے بعد پوری دنیا اس وقت مشکلات میں ہےجبکہ سب کو مہنگائی کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صرف پاکستان میں اس کا تاثر دینا غلط ہے۔

Shah Mehmood Qureshi