Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اختر کو اچانک استعفی دینے پر ہرجانے کا نوٹس

پی ٹی وی انتظامیہ نے سابق کرکٹرشعیب اخترکو اچانک استعفی دینے پر...
شائع 07 نومبر 2021 08:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی وی انتظامیہ نے سابق کرکٹرشعیب اخترکو اچانک استعفی دینے پر ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا۔شعیب اختر کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پی ٹی وی اسپورٹس سے اچانک استعفی کیوں دیا؟ پی ٹی وی انتظامیہ نے شعیب اختر کو ہرجانہ کا نوٹس بھجوا دیا۔

شعیب اخترکوکنٹریکٹ کی خلاف ورزی پرہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفی کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر کنٹریکٹ کے مطابق کسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے۔

شعیب اختر کے استعفی کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا۔شعیب اختر کو10کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔

Shoaib Akhtar

PTV

Nauman Niaz