Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کا معاملہ، بعض وفاقی وزراء کی رائے سامنے آگئی

اسلام آباد:کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )سے پابندی ہٹانے...
شائع 07 نومبر 2021 03:07pm

اسلام آباد:کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )سے پابندی ہٹانے کے معاملے پر بعض وفاقی وزرا ءکی رائے سامنے آ گئی، کچھ وزراءنے سرکولیش کے زریعے بھیجی گئی سمری پر دستخط کرانے کے بجائے پہلے معاملے پر کھل کر بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے، وزرا ءکا مؤقف ہے کہ وفاقی کابینہ کا معمول کا اجلاس بلا کر پہلے اہم اور حساس معاملہ پربحث کرائی ہے۔

کالعدم تحریک لیبک سے پابندی ہٹانے سے متعلق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کی منظوری کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ارسال کردہ سمری ابھی تک واپس نہیں آئی ہے، سمری کی منظوری کیلئے کم از کم 14وزرا ءکے دستخط درکار ہوتے ہیں تاہم بعض وفاقی وزراء نے معاملہ کابینہ اجلاس میں لانے کی تجویز دے دی ہے۔

کچھ وفاقی وزرا ءنے رائے دی ہے کہ یہ ایک اہم اور حساس معاملہ ہے، معاملے پر ریگولر کابینہ اجلاس میں بحث کروائی جائے، کابینہ اجلاس میں معاملہ زیر بحث لانے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر منگل کو کابینہ اجلاس میں بحث ہو سکتی ہے، وزیراعظم نے اگر منظوری دی تو معاملہ معمول کے کابینہ اجلاس میں زیر غور آسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی سمری سرکولیٹ کی گئی تھی، کابینہ ڈویژن نے گزشتہ روز سمری وفاقی وزرا میں سرکولیٹ کی تھی۔

federal cabinet

اسلام آباد

federal ministers

Dialogue

TLP

Govt