Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے...
شائع 07 نومبر 2021 01:28pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ،پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بہتر انداز میں اس چیلنج سے نمٹی،پاکستان دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کرکھا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ کہ ان ممالک کو کورونا کے دوران لاک ڈاؤن نے بھی بری طرح متاثر کیاہے لیکن پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے،پاکستان معاشی اعتباز سے مستحکم رہا۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

coronavirus lockdown