Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پیر سے دودھ کی قیمت 10روپے اضافے سے 140روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

کراچی :کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے...
شائع 07 نومبر 2021 11:46am
کاروبار

کراچی :کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے باوجود ڈیری مافیا قیمت بڑھانے پر بضد ہے، پیر سے تازہ دودھ کی قیمت 10روپے اضافے سے 140روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کردیا۔

کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت کے تعین اور پیداواری لاگت کا جائزہ لینے کلئےو کاسٹ اسسمنٹ کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی کو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

دوسری جانب ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی،پیر سے قیمت میں از خود 10روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔

صدر ڈی سی ایف سے شاکر گجرکا کہنا ہےکہ دودھ کی فی لیٹرپیداواری لاگت کی ایکسرسائزکومستردکرتے ہیں،پیرسےقیت بڑھادی جائےگی۔

karachi

commisoner karachi

Milk