Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کیخلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی...
شائع 07 نومبر 2021 11:43am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں، واحد قومی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے،کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہےتوکوئی3ڈویژنزکی،ان کانہ کوئی لیڈراورنہ ہی کوئی پروگرام ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں،اس وقت واحد قومی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔

Information Minister

اسلام آباد

PTI govt

Fawad Chaudhary