Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نیوزی لینڈ میچ میں "فکسنگ" کا خطرہ سامنے آگیا

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ میں...
شائع 07 نومبر 2021 10:23am
تصویر بذریعہ گیٹی امیجز
تصویر بذریعہ گیٹی امیجز

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ میں "فکسنگ" کے خطرے کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے خبردار کیا کہ اگر نیوزی لینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تو بہت سے سوالات کھڑے ہوجائیں گے۔

ویراٹ کوہلی الیون سپر 12 راؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2 ابتدائی ناکامیوں سے سنبھل کر افغانستان اور اسکاٹ لینڈ جیسی کمزور سائیڈز پر ہاتھ صاف کرچکی ہے، اسے سیمی فائنل میں رسائی کی امید قائم رکھنے کے لیے نمیبیا پر آخری میچ میں فتح پانا ہوگی، ساتھ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان اتوار کو شیڈول میچ پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کی قسمت اب نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میں ہے، اگر کیویز میچ ہارتے ہیں تو پھر بہت سے سوالات کھڑے ہوجائیں گے، میں آپ کو اسی چیز کے حوالے سے خبردار کررہا ہوں، مجھے خطرہ ہے کہ یہ ایک اور ٹرینڈنگ ٹاپک نہ بن جائے، میں کسی تنازع کا شکار نہیں ہونا چاہتا مگر نیوزی لینڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے جذبات کافی بلند ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کیوی ٹیم افغانستان سے بہت بہتر ہے، اگر وہ اچھے نہیں کھیلے اور ہار گئے تو پھر مسئلہ کھڑا ہوجائے گا، اگر ایسا ہوا تو کوئی بھی سوشل میڈیا کو نہیں روک سکے گا، ہمیں یہ باتیں چیزیں مدنظر رکھنا ہوں گی۔

یوٹیوب/شعیب اختر

یاد رہے کہ جمعے کو نمیبیا پر 52 رنز کی فتح سے نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے دروازے پر تقریباً دستک دے چکا ہے۔ گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بنا چکا، ٹیم نے اپنے ابتدائی تمام چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

NewZealand

T20 World Cup