Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرآباد میں ٹی ایل پی کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری، رکاوٹیں ہٹالی گئیں

وزیرآباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کا دھرنا 10ویں روز بھی...
شائع 07 نومبر 2021 10:20am

وزیرآباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری ہے، چناب پل پر کھودی گئی خندقوں کو بھر دیا گیا اور رکاوٹیں ہٹالی گئیں،پل کے ایک طرف کی ٹریفک بحال ہوگئی جبکہ انٹرنیٹ سروس تاحال کھل نہ سکی۔

حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندیوں کو گزشتہ روز اٹھا لیا گیا جس کے بعد چناب پل پر خندقیں بھر دی گئیں اور کنٹینرز سمیت دیگر رکاوٹیں بھی ہٹا لی گئیں،14روز بعد چناب پل کا ایک حصہ عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

چناب پل کا دوسرا حصہ بھی آج کھولے جانے کا امکان ہے، تحریک لبیک کے دھرنے کے شرکاء ابھی تک حامد ناصر چٹھہ پارک میں موجود ہیں۔

دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک وہ نہیں جائیں گے۔

دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے باوجود وزیرآباد سمیت تحصیل بھر میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔

traffic

protest

Internet Service

Wazirabad

TLP

containers