Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ سے قبل بھارت کے معروف کرکٹ کوچ کا انتقال، کھلاڑی غمزدہ

اکہتر سالہ تارک سنہا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے معروف کرکٹ...
شائع 07 نومبر 2021 09:09am
تصویر بذریعہ سی این این نیوز 18
تصویر بذریعہ سی این این نیوز 18

اکہتر سالہ تارک سنہا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے معروف کرکٹ کلب کے کوچ اور اہم رکن تھے، جنہوں نے کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق سنہا کی کوچنگ میں بھارتی کرکٹ میں کئی بڑے نام سامنے آئے جن میں سریندر کھنہ، منوج پربھارکر، اجے شرما، اشیش نہرا، شیکھر دھون اور ریشبھ پنٹ شامل ہیں۔

تاہم پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث تارک سنہا انتقال کرگئے ہیں۔

آنجہانی کوچ کو بھارت کی نیشنل ویمن ٹیم کا کوچ بھی بنایا گیا تھا تاہم وہ زیادہ عرصہ کوچنگ نہ کرسکے۔

تارک سنہا ان 5 کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں کھیلوں کے مشہور بھارتی درون آچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی کوچ کے انتقال پر کئی معروف کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی اسکواڈ میں شامل اہم بلے باز ریشبھ پنٹ نے بھی اپنے کوچ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے مینٹور، کوچ، بڑے ناقد اور عظیم مداح جنہوں نے اپنے بچوں کی طرح میرا خیال رکھا، ان کے انتقال سے میرا ناقابل تلافی نقصان ہوا اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔

T20 World Cup

Indian cricket team