Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نماز کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار

تھانہ شاہ جمال پولیس نے شعائر اسلامی کا مذاق اُڑانے اور نماز جیسی عظیم عبادت کو بیہودہ رقص میں بدلنے کی ایکٹنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2021 01:45pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تھانہ شاہ جمال پولیس نے شعائر اسلامی کا مذاق اُڑانے اور نماز جیسی عظیم عبادت کو بیہودہ رقص میں بدلنے کی ایکٹنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر #بےشرمانسانکوگرفتارکرو کا ٹرینڈ بھی چل رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز کا مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو پر سخت نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا۔

عثمان بزدار نے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں، ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے۔

اس ضمن میں پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تمام اضلاع میں اس شخص کو ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں عوام سے مذکورہ شخص سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مجمع میں ڈھول بجایا جارہا ہے اور ایک نوجوان نماز پڑھتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہا ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے اور اس میں موجود نوجوان کون ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Viral Video

Punjab police