دہشت گردی کے 2 مختلف واقعات میں 8 مجرموں کو سزائے موت
گلگت :انسداد دہشت گردی عدالت نے نلتر میں دہشتگردی کے 2مختلف واقعات کا فیصلہ سنا تے ہوئے 8 مجرموں کو سزائے موت اور 6 کو قید کی سزا دے دی جبکہ 3ملزمان عدم ثبوت پر بری کردیئے گئے۔
گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نلتر میں دہشت گردی کے 2مختلف واقعات کا بڑا فیصلہ سنا دیا۔
جج رحمت شاہ نے جرم ثابت ہونے پر25مئی2020 اور25 مارچ2021 مین دہشتگردی کے واقعات کا فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے 8 مجرموں کو سزائے موت سنا دی جن میں سے 2کو 12سال جبکہ6کو29سال قید کی بھی سز دی گئی ۔
عدالت نے تمام مجرموں کو5 پانچ لاکھ روپے جرمانے بھی ادا کرنے کا حکم دیا ، فیصلے میں ایک مجرم کوعمرقید کی بھی سزا سنائی گئی ۔
فیصلے میں دیگر 6ملزمان کو قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں جبکہ عدالت نے عدم ثبوت پر3ملزمان کوبری بھی کیا۔
وادی نلترمیں گزشتہ سال 25 مئی کو دہشت گردی کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ رواں سال 25 مارچ کو گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے
Comments are closed on this story.