Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'آپ اوپر سے نیچے تک آرٹیفشل ہیں میڈم'، حریم شاہ کا متھیرا کو جواب

حریم شاہ نے متھیرا کے بیان کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس ...
شائع 04 نومبر 2021 12:06pm
-اسکرین شاٹ کولاج
-اسکرین شاٹ کولاج

حریم شاہ نے متھیرا کے بیان کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے متھیرا کو کھری کھری سنائی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں متھیرا اُن پر اعتراض اٹھا رہی ہیں کہ ایسا کیا ہے جس سے مجھے اتنی شہرت مل گئی؟

حریم شاہ نے جواب دیتے ہوئے معنی خیز انداز میں کہا کہ ابھی تو کچھ کیا بھی نہیں ہے اور پھر بھی سوشل میڈیا پر آپ سے زیادہ فین فولوونگ ہے۔

حریم نے کہا کہ میں نے آپ کی طرح مانع حمل مصنوعات کے اشتہار نہیں کیے، آئٹم سانگ پر ڈانس نہیں کیا، میں یہ سب کرنے کے لیے نہیں آئی تھی نہ ہی مجھے آئندہ یہ سب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کر کے بھی آپ نے وہ مقبولیت حاصل نہیں کی جو میں نے کچھ نہ کرکے حاصل کرلی۔

حریم نے اپنے ویڈیو پیغام میں متھیرا کو کہا کہ میں نے آپ کی طرح مصنوعی ہونٹ، بریسٹ اور بٹکس انہاسمنٹ نہیں کروائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اوپر سے لے کر نیچے تک آرٹیفشل ہیں میڈم!

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اگر میں کچھ بھی نہیں ہوں تو آپ نے مجھے انٹرویو کے لیے کیوں بلایا؟

حریم نے معنی خیز انداز میں کہا کہ آپ کو پی سی ہوٹل والی ملاقات یاد رکھنی چاہئیے اور یہ بھی کہ آپ وہاں کس کام کے لیے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام "نیا دن" میں میزبان نے متھیرا سے سوال کیا کہ کیا حریم شاہ نے کوئی کام نہیں کیا؟

جس پر متھیرا نے جواب دیا کہ نہیں، حریم نے کوئی کام نہیں کیا، ان کی کوئی ایک فلم یا ڈرامہ بتائیے، کہیں جا کر ویڈیو بنانا کام نہیں ہوتا۔ کام وہ ہوتا ہے کہ بندہ فلمیں بنا رہا ہوتا ہے ایکٹریس کی طرح کام ہوتا ہے۔ یہ ٹک ٹاک بنانا کام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہی ہے کہ ہم نے ٹک ٹاک اور دوسری لائنوں کا مکس کردیا ہے۔

Viral Video

Hareem Shah