Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید...
شائع 04 نومبر 2021 09:55am

اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ڈاکو موقع واردات سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، پولیس نے اطلاع پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ریلوے لائن کے قریب ملزمان نے فائرک ھول دیا ۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زدمیں آکر کانسٹیبل عاصم اسحاق موقع پر شہید ہوگئے، کانسٹیبل عاصم اسحاق پولیس چوکی سٹی فتح جنگ تعینات تھا۔

اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود موقع پر پہنچ گئے،علاقےکی ناکہ بندی کرواکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ شروع کردیا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، شہید عاصم اسحاق کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

Attock

robbers