Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان اور بھارت کا میچ "فکسڈ" قرار، متنازع ویڈیو وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے درمیان گزشتہ رات...
شائع 04 نومبر 2021 09:04am
-تصویر بزریعہ اے پی
-تصویر بزریعہ اے پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے درمیان گزشتہ رات ہونے والے میچ کو "فکسڈ" قرار دیا جارہا ہے، ٹوئٹر پر "فکسڈ" ، "شیم" اور "ویل پیڈ انڈیا" ٹرینڈ کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر مداح افغان بھارت میچ کو فکس قرار دے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ویرات کوہلی ٹاس جیتنے والی افغان ٹیم کے کپتان کو ہدایت کررہے ہیں کہ 'تم پہلے بال کروگے'۔

ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا، 'افغان کھلاڑی پاکستان سے ہارے تو رو پڑے اور انڈیا سے ہارے تو مسکرارہے ہیں۔'

ایک اور صارف نے کہا کہ اب سمجھ آئی دو اہم میچوں سے قبل اصغر افغان نے کیوں ریٹائرمنٹ لی، شائد وہ اس فکس میچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔

تاہم ایک صارف نے ویڈیو کہ بارے میں بتایا کہ محمد نبی نے پہلے بولنگ کرنے کا کہا تھا ویرات نے نہیں۔

متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افغان اور انڈین ٹیم کیخلاف تنقید اور میمز کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت نے پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے پہلے کھیل کر2وکٹوں پر210رنز اسکورکیے۔ بھارت کی طرف سے روہت شرما نے74 اور لوکیش راہول نے 69رنز بنائے۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم 7وکٹوں پر144رنز بناسکی۔

بڑے ہدف کے دباؤ میں افغانستان کے بلے باز بے بس دکھائی دیے اور جم کر کریس پر کھڑے نہ ہوسکے۔

کپتان محمد نبی کے 35 بناسکے اور آل راؤنڈر کریم جنت نے 42 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابلِ ذکر بیٹنگ نہ کرسکا۔

بڑے مارجن سے افغانستان کو شکست دینے کے بعد بھارت نے اپنا رن ریٹ بڑھا لیا ہے ۔اور اسکے سیمی فائنل میں شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

virat kohli

Viral Video

T20 World Cup