Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

'حالات کا تقاضا یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل ہونا چاہیئے'

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ...
شائع 04 نومبر 2021 01:25am

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعلماء ومشائخ مکمل طورپرتعاون کی یقین دہانی کراچکے ۔ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل ہونا چاہیئے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہیئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کوناموس رسالت کے غلط استعمال کے حوالے سے گلہ ہوتا تھا تو ایک بھی ایسا مقدمہ اب قائم نہیں ہوا ۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ حکومت نے دانشمندی سے مسئلے کا حل نکالا ہے ۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ اس صورتحال میں شہید ہونے والے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ ماورائے قانون کچھ نہیں کیا جائیگا ۔ پاکستان علما کونسل نے 7 نومبر کو مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا ہے۔