سلمیٰ خان کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اسلام آباد میں معروف ریسر سلمیٰ مروت خان کی گاڑی کی ٹکر سے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا.
جیو نیوز کی خبر کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ گزشتہ روز ایف 11 مرکز میں پیش آیا. خاتون ریسر جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہیں.
حادثے کی اطلاع کے بعد ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جاں بحق شخص اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا.
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے.
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والا دونوں بھائی تھے.
متاثرین کے والد نے پولیس بیان میں کہا "میرے بیٹے بشیر احمد اور حمزہ اپنی موٹرسائیکل پر ایف 11 مرکز کی جانب جارہے تھے کہ ایک تیزرفتار کار، جو کوئی خاتون چلارہیں تھیں، نے انہیں پیچھے سے ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگئی. نتیجتاً بشیر احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حمزہ تشویش ناک حالت میں پایا گیا".
Comments are closed on this story.