Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ کا جی ایس پی پلس سے متعلق عالمی کنونشز پرموثرعملدرآمد کےعزم کا اعادہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی ایس پی پلس سے متعلق بین ...
شائع 03 نومبر 2021 07:50pm
ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی ایس پی پلس سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بدھ کےروزاسلام آبادمیں یورپی پارلیمانی وفدسےجس کی قیادت نیکولاپروکیسِمی کررہےتھےسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں پاکستان کےلئے یورپی یونین کی معاونت کو سراہا۔

وزیرخارجہ نےنتیجہ خیز اور تعمیری شراکت داری کےلئےکام جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کی تیاری کا پیغام دیا اور پاکستان اور یورپ کے درمیان باضابطہ روابط کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ امن، سلامتی، ترقی اور باہمی رابطوں کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کےلئے عالمی برادری کو مثبت طور پر جڑے رہنا چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے چھ پڑوسی ممالک کا پلیٹ فارم تشکیل دینے کے اقدام سمیت پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں وفدکو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے فروغ کےلئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نتیجہ خیز روابط کےلئے موزوں ماحول کو تشکیل دینے کی ذمہ داری بھارت پر ہے۔

طرفین نے مختلف تشکیل شدہ طریقہ ہائے کار اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں کے ذریعے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یورپی یونین کے وفد نے افغانستان سے اس کے شہریوں کے انخلاء میں مدد دینے پر پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi