Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

'ہمیں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ...
شائع 03 نومبر 2021 06:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتے ہیں، دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے. مگر پاکستان میں اب بھی اس کی قیمت کم ہے، مگر میں کو آپ بتا دینا چاہتا ہوں ہمیں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ویلفیئر پروگرام کا افتتاح کرنے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا احساس پروگرام کی ٹیم نے بڑی محنت سے تین سالوں کے دوران مستحق عوام کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے۔ بغیر ڈیٹا کے سبسڈی دینا آسان نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مدد کی۔ مشکل حالات کی وجہ سے آئی ایم ایف جانا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا مہنگائی اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ ہے مگر عوام کو یہ بتانا چاہیئے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا رجحان ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد ہے۔

عمران خان نے کہا پاکستان پیٹرول درآمد کرنے والے ممالک میں سب سے سستا پیٹرول دے رہا ہے۔ مگر ہمیں اس کی قیمت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں پیٹرول کی قیمت 250 روپے سے زائد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صنعت کاروں اور فیکٹری مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹھ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

فلاحی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2 کروڑ خاندانوں کےلئے 120 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں.انہیں آٹا، دالوں اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا 40 لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرض دینے کا پروگرام لا رہے ہیں جب کہ کسانوں کو 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں صحت کارڈ لا رہے ہیں. خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ مل چکے ہیں، کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی سب خاندانوں کو صحت کارڈ دیں گے جس سے وہ 7 سے 10 لاکھ روپے کا علاج کسی بھی اسپتال سے کرا سکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا اپوزیشن میں دو بڑے خاندان جنہوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے وہ آدھا واپس کر دیں تو میں وعدہ کرتا ہوں تمام اشیاء کی قیمتیں آدھی کر دوں گا۔

pm imran khan

relief package