Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم تنظیم کے شرکاء چھٹے روز بھی وزیر آباد میں موجود، رکاوٹیں نہیں ہٹائی جا سکیں

وزیرآباد:کالعدم تنظیم کے شرکاءچھٹے روز بھی وزیر آباد میں موجود...
شائع 03 نومبر 2021 12:54pm

وزیرآباد:کالعدم تنظیم کے شرکاءچھٹے روز بھی وزیر آباد میں موجود ہیں،دریائے چناب کے پل سے تاحال رکاوٹیں نہیں ہٹائی جا سکیں، جی ٹی روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کالعدم تنظیم کےشرکا آج چھٹے روز بھی جی ٹی روڈ سے ملحقہ حامد ناصر چٹھہ پارک میں موجود ہیں تاہم شہر میں معمولات زندگی پوری طرح بحال ہو چکے ہیں، شہر میں تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں مکمل کھل گئی ہیں۔

دوسری جانب چناب ٹول پر رکاوٹیں تاحال موجود ہیں جبکہ جی ٹی روڈ پرکھودی گئی خندقوں کو بھی بھرا نہیں جاسکا۔

دونوں اطراف پولیس اور رینجرز کے تازہ دم دستے بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ چناب پل پر موجود رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیرآباد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیڈ خانکی بیراج پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، وزیرآباد تحصیل میں تاحال انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوسکی۔

Wazirabad

TLP Protest

containers