Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس کے مزید ریفرنسز سے بریت کی استدعا کردی

اسلام آباد :سابق صدر آصف زرداری نے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی...
شائع 03 نومبر 2021 12:44pm

اسلام آباد :سابق صدر آصف زرداری نے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر جعلی اکاونٹس کے مزید ریفرنسز سے بریت کی استدعا کردی،احتساب عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، سابق صدر آصف زرداری نے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پربریت کی درخواستیں دائر کیں جس میں پارک لین،میگا منی لاندرنگ اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بریت کی استدعا کی گئی۔

نیب نے مؤقف اپنایا کہ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کا گیزیٹ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ نئے آرڈیننس کا گیزیٹ نوٹیفکیشن موصول نہ ہونے سے عدالتی کام بہت متاثر ہو رہا ہے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 18 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

accountability court

fake accounts case

اسلام آباد

NAB ordinance

Asif Zardari