Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر مزید ایک روپےسستا، 169روپے 50 پیسے کا ہوگیا

کراچی :روپے کی قدر میں بحالی کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر...
شائع 03 نومبر 2021 10:58am

کراچی :روپے کی قدر میں بحالی کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 04 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی ،جس کے بعد ڈالر 169روپے 50پیسے کا ہوگیا ۔

سعودی عرب سے مالی معاونت ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپے 04 پیسےکمی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 169 روپے 50 پیسے میں کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل 26اکتوبرکوڈالرکی قیتا 175روپے26پیسےکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔

karachi

inter bank

ڈالر

rupee