Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

داعش کا حملہ، طالبان کی "بدری 313" یونٹ کے سربراہ جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد تنظیم داعش خراسان نے...
شائع 03 نومبر 2021 09:16am

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد تنظیم داعش خراسان نے گزشتہ روز حملہ کیا، جس کے نتیجے میں طالبان کی "بدری 313" فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی بھی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کابل کے سردار محمد داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کیا۔ اس دوران ملٹری اسپتال کے قریب دھماکے بھی ہوئے جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔

سرخ دائرے میں موجود بدری 313 یونٹ کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی
سرخ دائرے میں موجود بدری 313 یونٹ کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی

طالبان کے ترجمان اورنائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

غیرملکی رپورٹس کے مطابق داعش کے حملے میں بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

مولوی حمداللہ رحمانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق سرکاری حکام نے بھی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مولوی حمداللہ رحمانی کابل میں بدری فورس 313 کے سربراہ تھے اور 15 اگست کو وہ پہلے طالبان رہنما تھے جو اشرف غنی کے فرار کے بعد صدارتی محل میں داخل ہوئے تھے۔

سردار محمد داؤد خان اسپتال 400 بستروں پر مشتمل افغانستان کا بڑا ملٹری اسپتال ہے، اس سے قبل اس اسپتال کو 2011 اور 2017 میں بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Taliban

kabul attack

ISIS K