Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان 5 بار ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ایونٹ میں سیمی فائنل میں...
شائع 03 نومبر 2021 09:07am

ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ایونٹ میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرکے پانچویں مرتبہ ٹی 20ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے ہرا کر قومی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان نہ صرف رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے بلکہ مجموعی طور پر پاکستان پانچویں بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

پاکستان پانچ مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ پانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان 2007، 2009، 2010، 2012 اور اب 2021 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے تاہم ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز اسے صرف ایک بار 2009 میں حاصل ہوا جب یونس خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے کپ اٹھایا تھا۔

Pakistan Cricket Team

ابوظہبی

ICC T20 World Cup