Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'پاکستان ممالک کے ساتھ شراکت کے ذریعے اپنی جغرافیائی اورمعاشی حیثیت بہتربنا رہا ہے'

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں پاکستان وسطی ایشیائی...
شائع 02 نومبر 2021 04:43pm
معید یوسف- فائل فوٹو
معید یوسف- فائل فوٹو

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں پاکستان وسطی ایشیائی ملکوں سمیت دنیا کے ممالک کے ساتھ شراکت کے ذریعے اپنی جغرافیائی اور معاشی حیثیت بہتر بنارہا ہے۔

آج اسلام آباد میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ سلامتی کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخطوں کے بعد ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

معید یوسف نے کہا یہ معاہدہ سیاحت کے فروغ، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون کے حوالے سے معاون ثابت ہوگا۔

افغانستان کے بارے میں انہوں نے کہا افغانستان سے متعلق پاکستان اور ازبکستان کا نکتہ نظر یکساں ہے۔

انہوں نے عالمی معیشتوں پر زوردیا کہ وہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کےلئے افغان عوام کی مدد کریں۔

ریڈیو پاکستان

Dr. Moeed Yousaf

uzbekistan

NSA