Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارچنا نے اپنے جواں سال بیٹے کو تھپڑ جڑ دیا، وجہ کیا تھی؟

بھارت کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کو یہ جان کر بالکل بھی...
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2021 01:37pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بھارت کی معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کو یہ جان کر بالکل بھی خوشی نہیں ہوئی کہ ان کا بیٹا بنا میک اپ کے ان کی ویڈیو بنارہا ہے۔

ارچنا کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے ان کی ویڈیو اس وقت بنائی جب وہ خود اپنے بالوں کی کاٹ چھانٹ میں مصروف تھیں۔ ارچنا کو جب پتا چلا کہ آیوشمان ان کی ویڈیو بنارہے ہیں تو وہ غصہ ہوگئیں اور ایک زور دار تھپڑ بیٹے کو جڑ دیا۔

ارچنا اور آیوشمان کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کپل شرما شو کی جج ہاتھ میں قینچی لیے ایک آئینے کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ ایک ڈسٹ بن بھی میز پر رکھا ہوا ہے۔

ارچنا کہتی ہیں، 'مجھے لگتا ہے کہ میں نے زیادہ ہی کاٹ لیا ہے۔ مزید کاٹا تو گنجی ہوجاؤں گی۔'

یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے جب وہ آیوشمان کی جانب دیکھتی ہیں تو انہیں کیمرا دیکھ کر ایک مختصر جھٹکا لگتا ہے، اور وہ بیٹے کی جانب لپکتے ہوئے کہتی ہیں 'تم ریکارڈنگ جاری نہیں رکھ سکتے...' ساتھ ہی ویڈیو ختم ہونے سے پہلے ایک زوردار تھپڑ کی آواز سنائی دیتی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں، 'ماں کا تھپڑ (دل اور ہنسنے والی ایموجیز) کیا اپنی ماں کو ناراض کرنے سے بڑھ کر کوئی اور مزہ ہے؟' لکھا ہوا تھا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا، 'آؤچ، بہت زور سے لگا ہوگا.'

جس پر آیوشمان نے جواب دیا، "نہہ، اس کی عادت تھی۔'

ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، 'ارچنا میم کپل بھیا اس کا بھی مزاق بنالیں گے کہ پہلے پرمیت کو دھوتی تھیں اب بیٹے کو پیٹتی ہیں...'

ارچنا نے جواب دیا، "ہاہاہاہا سچ سچ" اور ایک ہنسنے والا ایموجی اور چہرے پر ہتھیلی والی ایموجی شامل کی۔

بہت سے مداحوں نے ان کے زوردار تھپڑ پر ردعمل بھی دیا جس نے کیمرے تک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ایک نے لکھا۔ 'بھائی بہوت جوردار تھپڑ تھا۔'

Instagram

Viral Video