Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم تنظیم سے معاہدہ: وزیرآباد میں معمولات زندگی بحال، کاروباری مراکز کھل گئے

وزیرآباد:کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد وزیرآباد میں معمولات...
شائع 02 نومبر 2021 12:18pm

وزیرآباد: کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد وزیرآباد میں معمولات زندگی بحال ہوگئے، شہر میں تمام کاروباری مراکز کھل گئے، ٹریفک کی آمدرورفت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری تاہم چناب پل پر رکاوٹیں تاحال موجود ہیں۔

کالعدم تنظیم کی جانب سے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

شرکاء نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ پارک میں خیمہ بسی قائم کرلی، راستے کھلنے سے شہر کے معمولات زندگی بحال ہوگئے، شہر میں ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، تمام مارکیٹیں بھی کھل گئیں۔

دوسری جانب چناب ٹول پلازہ کے دونوں اطراف رکاوٹیں تاحال موجود ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات ہے، خندق اور کنٹینرز کے باعث لاہور سے جانے والی ٹریفک وزیرآباد سے گجرات اور راولپنڈی کی جانب نہیں جاسکتی،جی ٹی روڈ پر سامان لے جانے والے ٹرکوں کی بھی لمبی قطار لگ گئی۔

سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے حکم پر ہی جی ٹی روڈ اور چناب ٹول پلازہ پر قائم رکاوٹوں کو ہٹایا جائے گا۔

وزیرآباد سمیت تحصیل بھرمیں انٹرنیٹ کی سروس ابھی بحال نہیں ہوسکی، جس سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

protest

Wazirabad

TLP

Govt