Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

T20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے امپائر پر پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف...
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2021 12:19pm
امپائر مائیکل گف پربائیو سکیور ببل توڑنے پر 6 روز کی پابندی
امپائر مائیکل گف پربائیو سکیور ببل توڑنے پر 6 روز کی پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف پرسخت ترین بائیو سکیور ببل توڑنے پر 6 روز کی پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ بائیو سکیور ببل کی پہلی خلاف ورزی ہے جو کھلاڑی کے بجائے آفیشل کی جانب سے کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل مقابلوں میں بہترین تصور کیے جانے والے امپائر مائیکل گف کو آئی سی سی بائیو سکیور کمیٹی نے 6 روز کے لیے قرنطینہ کردیا ہے جب کہ ان کی جانب سے بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

جمعہ کے روز مائیکل گف بائیو سکیور ببل میں ہوٹل سے باہر نکلے اور بغیر اجازت لوگوں سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔

مائیکل گف نے پابندی کے باعث گزشتہ اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دیے، ان کی جگہ میریس ایراسمس نے اس میچ میں امپائرنگ کی۔

قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد مائیکل گف اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے تاہم انہیں آئی سی سی کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کی امپائرنگ سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔

1998 سے 2003 تک یارک شائر سے کھیلنے والے سابق کرکٹر مائیکل گف نے 2013 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز سے اپنی امپائرنگ کا آغاز کیا اور اسی سال ستمبر میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز سے بھی امپائرنگ شروع کی جب کہ مائیکل گف نے 2016 میں زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے اپنی ٹیسٹ امپائرنگ میں ڈیبیو کیا۔

England

T20 World Cup

umpire