حالیہ بحران میں میڈیا نے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا، فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں میڈیا نے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا، وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکر گزار ہوں، میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومت کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑہ سکتی ہیں، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑھ سکتی ہیں، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔
Comments are closed on this story.