Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نمیبیا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

ابوظہبی :آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی...
شائع 02 نومبر 2021 09:20am

ابوظہبی :آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آج نمیبیا کے مد مقابل ہو گی۔

میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20میں مسلسل 3فتوحات سمیٹنے والی پاکستان ٹیم نے چوتھے میچ کیلئے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

حسن علی پریکٹس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے، مسلسل 3فتوحات کے بعد 2دن کا آرام ملا لیکن آج کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔

آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان ٹیم نے فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ پریکٹس بھی کی، پھر بیٹنگ اور بولنگ کی بھی مشقیں کیں۔

پاکستان ٹیم چوتھا میچ منگل کو نمبیبیا کیخلاف کھیلے گی پاکستان ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ میچ قبل ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظہبی میں شام 7 بجے ہوگا۔

کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی جبکہ اس سے قبل انگلینڈ سری لنکا کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

ابوظہبی

Pakistan Team

ICC T20 World Cup