Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوئن مورگن ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے کامیاب کپتان بن گئے

شارجہ:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن ٹی 20 انٹرنیشنلز میں...
شائع 02 نومبر 2021 09:14am

شارجہ:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے کامیاب کپتان بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سری لنکا کیخلاف کامیابی اوئن مورگن کی بطور کپتان یہ 43ویں کامیابی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ان سے قبل بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42، 42 میچز جیتے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان سرفراز احمد ہیں جنہوں نے اپنی قیادت میں قومی ٹیم کو 29 میچز میں فتوحات سے ہمکنار کروایا۔

پاکستان ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی قیات میں اب تک گرین شرٹس 18 میچز جیت چکی ہے۔

T20I

england cricket team

Sharjah