Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کی پہلی سنچری جوز بٹلر کے نام

شارجہ:آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 2021 کی پہلی سنچری انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے...
شائع 02 نومبر 2021 09:05am

شارجہ:آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 2021 کی پہلی سنچری انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوز بٹلر نے اپنے نام کر لی ،انہوں نے سنچری سری لنکا کیخلاف میچ میں بنائی۔

آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ میں گزشتہ روز سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں انگلینڈ نےسری لنکا کو 26 رنز سے شکست دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی،انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جوز بٹلر نےاپنی ٹی 20انٹرنیشنل اوررواں ورلڈ کپ کی پہلی سنچری اسکور کی ،دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 67 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سنچری کے بعد جوز بٹلر انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے واحد کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنلز میچز میں سنچری اسکور کی۔

ان سے قبل انگلش ویمنز ٹیم کی کپتان ہیتر نائٹ نے تینوں فارمیٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ رواں ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں مسلسل 4 میچ جیت کر ٹاپ پر ہے۔

Jos buttler

ICC T20 World Cup

Sharjah