Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینئر اداکار اداکار عاصم بخاری دھوکہ دہی کا شکار

ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار اداکار عاصم بخاری دھوکہ دہی...
شائع 02 نومبر 2021 08:55am
تصویر بذریعہ فیس بک/ عاصم بخاری
تصویر بذریعہ فیس بک/ عاصم بخاری

ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار اداکار عاصم بخاری دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک شخص سے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کے ٹکٹ خریدے جو جعلی نکلے۔

اداکار کی جانب سے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دی گئی درخواست کے مطابق عاصم بخاری نے ماڈل ٹاؤن کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹیں خریدیں جن کی مالیات 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے تاہم وہ ٹکٹ جعلی نکلے ہیں۔ جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فراڈ کرنے والے شبیر نامی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلائی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔

عاصم بخاری کو سال 2015ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا
عاصم بخاری کو سال 2015ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا

یاد رہے کہ سینئر اداکار عاصم بخاری کو سال 2015ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

Fraud