ویراٹ کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی: تنقید اور دھمکیوں کے درمیان فرق ختم؟
بھارتی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو محمد شامی پر کی جانے والی ٹرولنگ کے خلاف بولنے پر ان کی نو ماہ کی بیٹی وامیکا کوہلی کا ریپ کرنے کی دھمکی دے دی گئی.
دھمکی @Criccrazyygirl کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا جس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے. تاہم اس ٹوئٹ کے اسکرین شاٹس متعدد بار پوسٹ کیے گئے.
ٹوئٹ ایک ایسےوقت میں آئی جب ویراٹ کوہلی اپنی ٹیم کےمسلمان کھلاڑی محمد شامی کے حق میں بات کرنے کی وجہ سےشدید ٹرولنگ کی زد میں تھے.محمد شامی دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کےخلاف میچ میں10 وکٹوں سے شکست کے بعد سے شدید نفرت انگیز ٹرولنگ کا سامنا کررہے تھےجس میں انہوں نے 3.5 اوورز میں 43 رنز دیے تھے.
محمدشامی کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا "میرے لیے کسی کے مذہب کی وجہ سے اس پر حملہ کرنا سب سے شرمناک چیز ہے جو انسان کرسکتا ہے. اپنی رائے کو آواز دینا سب کا حق ہے.لیکن ذاتی طور پر میں نے کبھی کسی سے مذہبی بنیاد پر امتیاز کرنے کا سوچا بھی نہیں. یہ ہر انسان کےلئے انتہائی مقدس اور ذاتی چیز ہے اور اُسے وہیں رہنا چاہیئے. لوگ اپنا غصہ نکالتے ہیں کیوں کہ انہیں سمجھ نہیں ہے کہ ہم افرادی طور پر کیا کرتے ہیں اور میدان میں کتنی کوشش کرتے ہیں. ویراٹ کوہلی."
ایسا پہلی بار نہیں ہوا
اس سے قبل ایسا سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ بھی ہوا جب آئی پی ایل 2020 اکتوبر میں ان کی کارکردگی کو لے کر ان کی بیٹی زیوا دھونی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں.
کچھ ضلع کے گاؤں نمنا کپایا کے ایک رہائشی نے دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی کے انسٹا اکاؤنٹ پر دھمکی آمیز پیغام چھوڑا تھا.
یہ کھیل کےلئے محبت نہیں، خالصتاً نفرت ہے
کرکٹ شائد بھارت بھر میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے. اس کے شائد جاں نثار مداح ہوں گے لیکن ان میں کچھ نام نہاد مداح سوشل میڈیا پر زہر آلود مردانگی کا مجسم ہو جاتے ہیں جب ان کی ٹیم ان کی امیدوں پر پورا نہیں اترتی.
ان کی کھیل کےلئے محبت غائب ہوجاتی ہے اور صرف خالص نفرت رہ جاتی ہے.
جب بھی کوہلی کی قیادت میں بھارت کی کارکردگی مداحوں کو مایوس کرتی ہے تو مداحوں کی جانب سے ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو قصور وار ٹھہرانا اور نفرت انگیز پیغامات دینا اب ایک عام سی بات ہوچکی ہے.
2016 میں بھی کوہلی نے اس وقت کی گرل فرینڈ انوشکا کی ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا.
2020 میں انوشکا شرما نے تب خاموشی توڑی جب ایک کرکٹ لیجنڈ نے سیکسٹ تبصرہ کیا. ویراٹ کوہلی کی فارم اور آئی پی ایل کےلئے تیاریوں پر تنقید کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوہلی صرف اپنی اہلیہ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دِکھائی دیے.
لیکن گواسکر کےکمنٹ کا اس بےنام ٹرول سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا. کیوں کہ یہ بے نام ٹرولز ناگوار حد تک نیچے گرچکےہیں.یہ اب بچوں کےلئے آرہے ہیں. یہ زہریلے اور نفرت انگیز پیغامات (ریپ اور جنسی تشدد کے) ان کھلاڑیوں کے بچوں کےلئے کیے جارہے ہیں.
Comments are closed on this story.