Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مقبوضہ وادی میں گھناؤنے ہتھکنڈوں کے باوجودآزادی کی امید بڑھ رہی ہے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں بھارت...
شائع 01 نومبر 2021 06:14pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں بھارت کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کےخلاف مودی حکومت کےگھناؤنے ہتھکنڈوں کے باوجود آزادی کی اُمید بڑھ رہی ہے۔

پیر کےروز ایک ٹوئٹ میں الجزیرہ کی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر ریاست کے دو میڈیکل کالجوں کے طلبہ کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کی کامیابی، کشمیر کی کامیابی ہے اور وہ اس کا جشن کیوں نہ منائیں؟

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شکست پر صوبہ مغربی پنجاب میں کشمیری طلباء پر حملے کئے گئے اور بھارتی ٹیم کے ایک مسلمان کھلاڑی کے خلاف آن لائن نازیبا زبان استعمال کی گئی۔

ریڈیو پاکستان

Federal Information Minister

T20 World Cup

IOJK

Fawad Chaudhary