Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کا خواہاں ہے'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معیشت،تجارت،تعلیم،دفاع،زراعت ...
شائع 01 نومبر 2021 05:22pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معیشت،تجارت،تعلیم،دفاع،زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کے آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا کی ہم منصب میریس پین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

افغانستان میں صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا عالمی برادری کو افغان عوام کی انسانی اور معاشی امداد کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔عالمی برادری کو چیلنجز اور امکانات کے تناظر میں افغانستان سے متعلق فیصلے کرنے ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان افغانستان میں پُرتشدد واقعات سے انتہائی متاثر ہوا ہے۔پاکستان نے افغانستان سے37 ملکوں کے تقریباً 21 ہزار شہریوں کو بحفاظت نکالنے میں تعاون کیا۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Australia