Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہم پاکستانی کاروباری برادری کو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ سمجھتے ہیں'

مشیرخزانہ شوکت ترین نے حکومت کےاس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترقی ...
شائع 01 نومبر 2021 05:07pm
کاروبار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیرخزانہ شوکت ترین نے حکومت کےاس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترقی اور جدت کےلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سمیت تاجروں کو سہولت اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا ہم پاکستانی کاروباری برادری کو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ سمجھتے ہیں اور یہ تاجر اور صنعتکار پاکستان کا مستقبل بنائیں گے۔

پاکستان سنگل ونڈو منصوبے کے بارے میں مشیر خزانہ نے کہا اس سے ہماری کاروباری برادری کو نئی منڈیوں تک رسائی اور برآمدات کے فروغ کےلئے فائدہ ہو گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت پاکستان کو علاقائی تجارت اور راہداری کا مرکز بنانے کے ایجنڈے پر مستعدی سے عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا اس سلسلے میں TRANSPORTS INTERNATIONAUX ROUTIERS معاہدے کو فعال بنا کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے اور ترکی اور ازبکستان کےلئے راہداری کھیپ روانہ کی گئی ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا سنگل ونڈو سے علاقائی تجارت کے فروغ کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور رقوم کی غیر قانونی ترسیل سمیت مالیاتی جرائم کے سدباب میں مدد ملے گی.

ریڈیو پاکستان

Shaukat Tarin

Finance adviser