Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کی طالبان کو "ائیراسٹرائیک" کی دھمکی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ...
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2021 12:42pm

بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے طالبان کو افغانستان پر ائیر اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوگی ادتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں انہوں نے افغان طالبان کو بھی دھمکی دی۔

ادتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ طالبان کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہیں لیکن اگر شدت پسند گروہ نے بھارت کی جانب پیش قدمی کی تو ائیر اسٹرائیک تیار ہے۔

اتوار کو اندرا گاندھی پرتشٹھان میں بی جے پی کے عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقدہ سماجی نمائندہ سمیلن کی سیریز میں راج بھر سماج کے نمائندوں سے وزیر اعلیI یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ اس وقت ایک ایک شخص کو بیدار کرنے کا کام کرنا ہے، آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک طاقتور ہے اور کوئی دوسرا ملک ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

ونہں نے مزید کہا کہ آج طالبان سے پاکستان اور افغانستان پریشان ہیں ، لیکن طالبانی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی طرف بڑھے تو ایئراسٹرائیک تیار ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتی مشن بند کر دیا تھا اور تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

air strike

Taliban