Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں نسلہ ٹاور کو مکمل طور پر مکینوں سے خالی کرالیا گیا

کراچی میں شارع فیصل پر واقع غیرقانونی تعمیر کیا گیا ‎نسلہ ٹاور...
شائع 01 نومبر 2021 10:53am

کراچی میں شارع فیصل پر واقع غیرقانونی تعمیر کیا گیا ‎نسلہ ٹاور کو مکمل طورپر مکینوں سے خالی کرالیا گیا ہے ، نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس آج طلب کیا گیا، جس میں ٹاور گرانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے عمارت کو رہائشیوں سے مکمل خالی کرالیا گیا ہے ،صرف ایک گھر کا سامان منتقل ہونا باقی ہے جبکہ باقی تمام اپارٹمنٹس خالی کئے جا چکے ہیں۔

نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کے انخلاء کے بعد انتظامیہ کی جانب سے عمارت کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، نسلہ ٹاور کو کیسے گرایا جائے گا انتظامیہ نے اجلاس طلب کرلیا ۔

عمارت کو گرانے سے متعلق ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ٹاور گرانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے اجلاس میں اشتہار کے ذریعے آنے والی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے کوئی کمپنی نہ ملی تو عام طریقے سے عمارت کو منہدم کرنے کیلئے توڑ پھوڑ شروع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو جدید ڈیوائسز کی مدد سے گرانے کے احکامات دے رکھے ہیں ،عمارت سے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن بھی منقطع ہیں۔

karachi

Nasla Tower