Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس: وزیراعلیٰ سندھ پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد:احتساب عدالت میں نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس میں...
شائع 01 نومبر 2021 10:47am

اسلام آباد:احتساب عدالت میں نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ ریفرنس کے شریک ملزم نیازعلی شیخ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کردیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس پرسماعت کی ،جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے تاہم شریک ملزم سلطان فاروق کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ شریک ملزم کی کورونا وائرس رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔

جج اصغر علی نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سنا ہے ایک نیا نیب آرڈیننس بھی آیا ہے۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ پرائیویٹ لوگوں کو احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے۔

ریفرنس میں شریک ملزم نیازعلی شیخ نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی، جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

بعدازاں احتساب عدالت نےنوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

accountability court

CM Sindh

اسلام آباد