Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کا آریان کے حوالے سے اہم فیصلہ

بولی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی جیل ...
شائع 01 نومبر 2021 08:45am

بولی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد گھر واپسی پر ان کی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان جیل سے آریان کی رہائی کے بعد ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے کافی پریشان ہیں اور آریان خان کی حفاظت کے لیے ایک الگ سیکیورٹی گارڈ کا انتظام کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو ہر وقت حفاظت کے لیے ان کے بیٹے کے ہمراہ رہے۔

اس کے علاوہ کچھ رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے آریان کو دو سے تین ماہ کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے اور آریان کو کسی بھی قسم کی پارٹی میں جانے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بولی وڈ کنگ کے بیٹے آریان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور منّت پہنچنے پر شاہ رخ خان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ میں ان کا استقبال کیا۔

آریان کے ضمانتی مچلکوں پر شاہ رخ خان کی دیرینہ دوست جوہی چاولہ نے دستخط کئے ہیں۔

رواں ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں آریان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Shahrukh Khan

Aryan khan