Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات خواتین کے تحفظ میں سرفہرِست،افغانستان سب سے آخرمیں: جارج ٹاؤن انڈیکس

جارج ٹاؤن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین،امن اور سلامتی (جی آئی ڈبلیو...
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2021 12:05am

جارج ٹاؤن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین،امن اور سلامتی (جی آئی ڈبلیو پی ایس) کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات خواتین، امن اور سلامتی (ڈبلیو پی ایس) اشاریہ (انڈیکس)2021 ءمیں تحفظ خواتین کے زمرے سرفہرست رہا ہے جبکہ افغانستان کا اس زمرے میں اسکور سب سے کم ہےاور وہ فہرست کے آخر میں رہا ہے۔

العربیہ کے مطابق یو اے ای کا ’’کمیونٹی تحفظ کا تاثر‘‘زمرے میں اس سال بہترین ملکی اسکور98.5 فی صد رہا ہے۔بدترین ملکی اسکور افغانستان کا تھا اور وہ 9۰8 فی صد تھا جبکہ اس زمرے میں عالمی اوسط 61۰9 فی صد تھی۔

ڈبلیو پی ایس انڈیکس کے مطابق کسی کمیونٹی میں سلامتی اور تحفظ خواتین کی گھر سے باہرنقل وحرکت اور مواقع پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

اس اشاریے میں15سال یا اس سے زیادہ عمرکی خواتین کو حاصل تحفظ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔اس میں وہ یہ رپورٹ کرتی ہیں کہ آیا وہ اپنے اقامتی شہر یا علاقے میں رات کو تنہائی میں چلنے پھرنے میں خود کومحفوظ سمجھتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ہرتین میں سے ایک عورت کو گھریلوتشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورایک ملک میں تو یہ شرح 78 فی صد تک بڑھ گئی ہے۔

ڈبلیو پی ایس انڈیکس تین جہتوں پرمحیط خواتین کی فلاح و بہبود کا ایک جامع پیمانہ ہے؛ان میں خواتین کی معاشی، سماجی، سیاسی دھاروں میں شمولیت؛ انصاف (رسمی قوانین اورغیررسمی امتیاز) اورخاندان، برادری اورسماجی سطح پرحاصل سلامتی شامل ہے۔

انڈیکس میں دکھائے گئے اعداد وشمارسرکاری ذرائع پر مبنی ہیں۔ان میں ملکوں کے قومی شماریاتی دفاتر، اقوام متحدہ کی تنظیمیں اور دیگرمعروف بین الاقوامی ذرائع شامل ہیں جن سے یہ تمام ڈیٹا حاصل کیاگیا ہے۔

UAE

security

Women